بھارت کے مذموم منصوبوں کیخلاف حریت قیادت کی مشترکہ جد وجہد جاری رہے گی، یاسین ملک
ہفتہ 2 جولائی 2016 14:09
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ پنڈت اور فوجی کالونیوں ، نئی صنعتی پالیسی اور مقبوضہ علاقے میں دیگر مذموم بھارتی منصوبوں کیخلاف حریت قیادت کی مشترکہ جد وجہد جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یاسین ملک نے چرار شریف میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کشمیر دشمن بھارتی مذموم اقدامات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مذموم بھارتی اقدامات اور منصوبوں کیخلاف مشترکہ جد وجہد وقت کا تقاضہ ہے ۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی قوم کی جدوجہد آزادی کو تشدد، جبر اور قتل وغارت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باعث اس وقت کشمیری نوجوان دوبارہ سے ہاتھوں میں بندوق اٹھانے پر مجبور ہیں۔ محمد یاسین ملک نے جموں خطے کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے جس طرح سے جموں میں مسلمانوں کیخلاف معاندانہ سرگرمیاں کا سلسلہ جاری ہے وہ فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔
محمد یاسین ملک نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے ائمہ مساجد و خطباء کے خلاف جاری ہرزہ سرائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دینی معاملات میں مداخلت ہر گز قبول نہیں کیجائے گی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.