تحریک انصاف کے نائب صدر خواجہ فاروق کاشیخ زید ہسپتال کے گیٹ پر خاتون کے کار میں ہی بچہ جنم دینے اور ہسپتال عملہ کی جانب سے توجہ دلانے کے باوجود خاتون اور نومولود بچہ کو ہسپتال کے گیٹ سے ہی واپس کرنے کے اقدام کی شدید مذمت

منگل 5 جولائی 2016 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے شیخ زید ہسپتال کے عین گیٹ پر ایک خاتون کی جانب سے کار میں ہی بچہ جنم دینے اور ہسپتال کے عملہ کی جانب سے توجہ دلانے کے باوجود خاتون اور نومولود بچہ کو ہسپتال کے گیٹ سے ہی واپس کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی عوام دوستی پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ 5سالوں میں حکومت آزاد کشمیر ، ہسپتال انتظامیہ ہماری پارلیمانی اپوزیشن نے اس اہم ترین ہسپتال کے معاملات کی جانب توجہ دی ہوتی تو آج 21ویں صدی میں یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی کس قدر مقام افسوس ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے پرائیویٹ گاڑی میں بچہ پیدا ہونے کے باوجود زچہ بچہ کو فوری سہولیات مہیا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے گیٹ سے ہی واپس کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹی مظفرآباد کے ایم ایل اے قائد حزب اختلاف نے حکومت سے مک مکا کی پالیسی 5سال اختیار نہ کی ہوتی تو آج مظفرآباد دارلحکومت کے عوام کو طبی سولیات کے حوالے سے ایسی بدترین صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ سول سوسائٹی ، وکلاء ، تاجران ودیگر درد دل رکھنے والے افراد کو شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی اس سنگدلی ، بے حسی کا نوٹس لینا چاہیے ۔

ہسپتال انتظامیہ سیکورٹی کے نام پر جس طرح مریضوں ، انکے رشتہ داروں ، عیادت کرنے والوں کو تنگ کرتی ہے ۔ اگر اس کا عشر عشیر بھی مریضوں کی حالت بہتر بنانے پر صرف کرے تو ایسا افسوس ناک واقعہ ہسپتال کے گیٹ پر رونما نہ ہوتا۔ سٹی سکن ایکسرے کرانے کا کہہ دیا جاتا ہے اور وی آئی پی مریضوں کو ہر قسم کی سہولت بشمول C.Tسکن فراہم کردی جاتی ہے ۔ ان تمام معاملات کا نوٹس لینا دارلحکومت کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھنے کی پالیسی اب ترک کرنا ہوگی کہ ہم اتنے لاوارث نہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :