تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار اسمبلی حلقہ 3کی (ن)لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں رشتہ دارسرکاری ملازمین کی پبلک ہیلتھ ، محکمہ برقیات ، پرائیویٹ پاور بورڈ ، بلدیہ مظفرآباد کی سرکاری گاڑیوں دفاتر کے استعمال کی شدید مذمت

منگل 5 جولائی 2016 15:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے مشترکہ امیدوار اسمبلی حلقہ 3نے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی کی انتخابی مہم میں انکے رشتہ دار سرکاری ملازمین کی جانب سے پبلک ہیلتھ ، محکمہ برقیات ، پرائیویٹ پاور بورڈ ، بلدیہ مظفرآباد کی سرکاری گاڑیوں دفاتر کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سے اس صورتحال کا فوری لینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان دفاتر کے یہ آفیسران باقاعدہ اپنے اپنے دفاتر میں میٹنگز طلب کرتے ہیں ۔ اپنے ماتحت ملازمین پر دباؤ ڈال کر انکے گھروں میں بیرسٹر افتخار گیلانی کی میٹنگز کروانے کا کہتے ہیں ۔ ان دفاتر کی سرکاری گاڑیاں حلقہ کے ووٹران ، بااثر افراد کو لانے لے جانے کیلئے دن دیہاڑے اور پوری رات استعمال ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا ۔

جس سے حلقہ 3میں کم از کم الیکشن کے غیر جانبدارانہ منصفانہ ہونے پر ایک سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے ۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ جب پبلک ہیلتھ کے ٹینکرز مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی کی ایک چٹ پر پانی فراہم کرنے روانہ ہوجائیں ۔ محکمہ برقیات کا ماتحت سٹاف امیدوار اسمبلی کی سیاسی میٹنگز کروانے پر مجبور کردیا جائے ۔ پرائیویٹ پاور بورڈ میں ورک چارج عارضی ملازمین کو بھرتی کرکے انہیں سیاسی رشوت دیکر ووٹ دینے پر مجبور کردیا جائے ۔

بلدیہ میں تاجروں اور ریڑھی پکوڑے فروخت کرنے والوں کو MLAکی سفارش /چٹ پر ہر قسم کی سہولت فراہم کردی جائے ۔ بات نہ ماننے والوں کا سامانہ ضبط کرلیا جائے اور ن لیگ کے امیدوار اسمبلی کی سفارش پر ضبط شدہ سامان واگزار کردیا جائے تو پھر الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان رشتہ دار سرکاری ملازمین کو حکومتی وسائل اپنے امیدوار کے حق میں استعمال کرنے سے فوری روکا جائے اور ایسے ملازمین کو او ایس ڈی کرکے الیکشن کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہونے کی ضمانت فراہم کی جائے ۔