بھمبر کی کرسچن کمیو نٹی کا متفقہ طو ر پر چو ہدری انو ارالحق کی حما یت کا اعلا ن

منگل 5 جولائی 2016 21:18

بھمبر ۔ 5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جولائی۔2016ء) بھمبر کی کرسچن کمیو نٹی نے متفقہ طو ر پر چو ہدری انو ارالحق کی حما یت کا اعلا ن کردیا۔ بھمبر شہر وارڈ نمبر 1میں چو ہدری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن انتہائی مضبو ط ہو گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کی کر سچن کمیو نٹی نے متفقہ طو رپر الیکشن میں آزاد امیدوار وسابق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشروط سیاسی حما یت کااعلا ن کر دیا۔

(جاری ہے)

حما یت کا اعلا ن کر سچن کمیو نٹی نے گزشتہ روز کر سچن کالو نی میں شکیل انجم سا ون کی رہائشگاہ پر منعقد ہ کا رنر میٹنگ کے دورا ن کیا۔جس کے بعد بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 1میں چو ہد ری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن انتہا ئی مضبو ط ہو گئی ہے۔اس موقع پرچو ہد ری انو ارا لحق نے کا رنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کر سچن کمیو نٹی کو شہر کی دیگر کمیو نٹیز کے برابر حقوق ملنے چاہیں ،اقتدار اور اختیار ملاتو کرسچن کمیو نٹی کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر ونگا ،پڑ ھے لکھے لڑ کے لڑ کیوں کو سر کاری ملازمتیں دینگے۔ اس موقع پر جما ل مسیح اور شکیل انجم ساون نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہما ری پوری کمیونٹی نے اتفاق را ئے سے چو ہدری انو ارا لحق کی حما یت کا فیصلہ کیا ہے ۔