کوٹلی، والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نویں جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کرلی

جمعہ 8 جولائی 2016 14:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نویں جماعت کے طالبعلم نے پھندے کے ساتھ جھول کر موت کو گلے لگا لیا تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے فگوش کے مقام پر نویں جماعت کے طالبعلم مہران ولد چوہدری منشی کو والدہ نے آوارہ گردی کر نے سے منع کیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر دلبرداشتہ ہو کر اپنے کمرے میں پنکھے کے ساتھ رسی کا پھندہ ڈال کر اس سے جھول گیا گھر پر اس وقت صرف اس کا چھوٹا بھائی عثمان موجود تھا نے دیکھ کر شور مچایا قریب موجود اہل محلہ پہنچے اور پھندے سے اتار کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کو ٹلی منتقل کیا لیکن بہت دیر ہو چکی تھی اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس کے ایدیشنل ایس ایچ او محمد اعظم ہمراہ نفری موقع پر پہنچ آئے معززین علاقے کے بیان پر کے نوجوان نے خودکشی کی ہے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :