لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 9 جولائی 2016 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حبس کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برس گیا جس سے موسم حسین ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لاہور مختلف علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈالے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلیں جس کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

فیصل آباد میں بھی بارش کے بعد موسم تبدیل ہوگیا حبس کا زور ٹوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ کراچی میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا ۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :