وادی نیلم میں الیکشن انتہائی پرامن اور شفاف ہوں گے، عبدالحمید کیانی

ہفتہ 9 جولائی 2016 16:28

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر نیلم عبدالحمید خان کیانی نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں الیکشن انتہائی پرامن اور شفاف ہوں گے۔ضابطہ اخلاق پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اطلاع پر فوری کاروائی کی جاتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے کارکنون کو اخلاقیات کا پابند رکھیں۔

سرکاری ملازمین اپنے آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔ انتخابی مہم میں ملوث اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں انھیں فوری طور پر وارننگ نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرونے والوں کی معطلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے باز نہ آنے پر سروس رولز ایکٹ کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سپیشل پاور ایکٹ کے تحت ملازمتوں سے برخاست کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیاسی سرگرمیوں میں کوئی بھی ملازم کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہے کہ ان کی حکومت آنے پر بحال کر دیا جائے گا۔ سروس رولز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ریڈ انٹری کر کے ہمیشہ کے لئے ناہل قردا دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ وادی نیلم میں بری تعداد میں سیاح رخ کر رہے ہیں جن کی سہولیات کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہین سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تمام ضلعی انتظامیہ آفیسران ملازمین کو ہمہ وقت حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔تمام محکمہ جات کو فعال بنا دیا گیا ہے۔