جنگلات آزادجموں وکشمیر کا قدرتی حسن ہیں جسے بے دردی سے کاٹا جارہا ہے،چوہدری صبور احمد

ہفتہ 9 جولائی 2016 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء)جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری صبور احمد نے کہا ہے کہ جنگلات آزادجموں وکشمیر کا قدرتی حسن ہیں جسے بے دردی سے کاٹا جارہا ہے۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی ماحولیاتی آلودگی کو بڑھا رہی ہے۔ ٹمبرمافیا کی پرستی میں جس طرح قیمتی درختوں کو کاٹا جارہا ہے اور اس کی اسمگلنگ ہو رہی ہے اسے فی الفور روکا جائے۔

جنگلات کی کٹائی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔ حلقہ دو لچھراٹ میں سیاحت کو فروغ دے کر یہاں بیروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے مگر حکمرانوں نے صرف اس حلقہ کو ووٹ کی حد تک رکھا اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے محلات تعمیر کیئے۔ صحت تعلیم اور روزگار کے مواقع عوام کو میسر نہ کرنے والے اب کی بار ووٹ کے حقدار نہیں۔

(جاری ہے)

عوام فیصلہ میرٹ ‘ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر کرے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ دو لچھراٹ بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے پڑھے لکھے عوام اس بار سوچ سمجھ کر اور اہلیت کی بنیاد پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور بہترین قیادت کو سامنے لائیں جب تک میرٹ کے مطابق عوام ووٹ نہیں دے گی اُس وقت تک حکمرانوں سے میرٹ کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ عوام کو چاہیے کہ وہ سوچ سمجھ کر اہل قیادت کو سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام میرٹ کا بول بالا نہیں کریگی اُ س وقت تک بہتری نہیں آسکتی۔ بہتری کیلئے ضروری ہے کہ وہ بہتر قیادت کا انتخاب کریں۔