ڈویژن مظفرآباد میں انتخابی مہم عروج پر

مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم کانفرنس کے امیدوار میدان میں کود گئے

اتوار 10 جولائی 2016 12:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) ڈویژن مظفرآباد میں انتخابی مہم عروج پر مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم کانفرنس کے امیدوار میدان میں کود گئے حلقہ کوٹلہ میں پیپلزپارٹی حلقہ2لچھراٹ میں (ن) لیگ تحریک انصاف 3سٹی میں آگئے وادی نیلم ،وادی لیپہ حلقہ چار کھاوڑہ جوڑ توڑ شروع فیصلہ 21جولائی کو ہوگا تفصیلات کے مطابق 21جولائی 2016کے انتخابات قریب ہیں دوسری مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایک دوسرے کو کراس کرنے کے لئے دوڑ میں شامل ہے جبکہ حلقہ 3سٹی مظفرآباد سے تحریک انصاف کے راجہ فاروق احمد حلقہ 2لچھراٹ سے (ن)لیگ کے چوہدری شہزاد حلقہ ایک سے ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے سیاسی سباط تبدیل کر چو تھے نمبر پر آنے والی پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر آئے گی حلقہ کوٹلہ سے تمام برادریوں نے میر یونس کی حمایت کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب کو ووٹ دینے کافیصلہ کرلیا جبکہ دیگر چار حلقوں میں جوڑتوڑ کا سلسلہ شروع ہے راجہ فاروق حیدر کی سیٹ کنفرم ہے ڈویژن مظفرآباد سے 4(ن) لیگ دو پیپلز پارٹی جبکہ ایک تحریک انصاف جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :