غربی باغ کی 60سالہ محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے میجر لطیف خلیق کومیدان میں اتار ا ہے،عبدالرشید ترابی

پیر 11 جولائی 2016 14:15

سارمنڈل ،بیس بگلہ،دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ غربی باغ کی 60سالہ محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے میجر لطیف خلیق کومیدان میں اتار ا ہے،مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی مل کر آزاد خطے میں نظام کی اصلاح کریں گی اور کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں گی مسلم لیگ ن اپنے عہد کے مطابق اپنے امیدوار کو دستبردارکروائے،ان خیالا ت کاظہارا نھوں نے اپنے دورہ غربی باغ کے موقع پر مختلف علاقوں میں پروگرمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع نثار شائق،سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود،ندیم سرور،منصور راجہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،مقبوضہ کشمیرکے اندر قربانیوں کی تاریخ رقم کی جارہی ہے اور آزادی کے آزاد حصے کو بیس کیمپ کا درجہ دیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے اس کو اقتدار کا ریس کیمپ بنادیاگیاہے،ریاست کے تمام ادارے کو تباہ کردیاہے کرپشن میرٹ کی پامالی اور لوٹ مار کو فیشن بنادیاگیاہے،انصاف فراہم کرنے والے تمام ادارے تباہ کردیے گئے ہیں،غریب کے لیے ملازمت کے دروازے بند ہیں سرکاری ملازمت کے لیے کسی وزیر اور مشیر کا عزیز ہونا ضروری قرادیا گیا،جماعت اسلامی نے مشاورت سے اس بگاڑ کی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے اور کوشش کررہی ہے کہ جماعت اسلامی کا آئندہ بنی والے حکومت میں موثر کردار ہے اور،موثر پارلیمانی نمائندگی ہوتاکہ اس بگاڑ کو ختم کرنے میں جماعت اسلامی اپنا کردار اادا کرسکے،غریب کی داد رسی ہوسکے مظلوم کو انصاف مل سکے ،یہ سارے کام اس وقت ہوسکتے ہیں جب جماعت اسلامی کا ریاستی اسمبلی میں کوئی کردار ہو،جما عت اسلامی کا آئندہ حکومت میں اہم کردا رحاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے،جماعت اسلامی نے مسلم ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن مسلم لیگ ن کے امیدوران کی حمایت کریں اور مسلم لیگ ن جماعت اسلامی کے امیدواران کی حمایت کرے۔

(جاری ہے)

عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بڑے مقاصد کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ریاستی وقار ،کشمیرکی آزاد ی اور نظام کی اصلاح اور تعمیر وترقی کے نئے دور کے آغازکے لیے اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے،جماعت اسلامی غربی باغ سیٹ جیت کراس حلقے کو ماڈل حلقہ بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :