سابق سپیکر اسمبلی وآزاد امیدوار اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق کا کارنر میٹنگز سے خطاب

منگل 12 جولائی 2016 16:46

بھمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جولائی- 2016ء) سابق سپیکر اسمبلی وآزاد امیدوار اسمبلی حلقہ LA7بھمبر چو ہدری انو ارا لحق نے کہا کہ بسا کھیوں کے سہارے اوچھل کود کی سیاست جلد ختم ہو نیوا لی ہے بیرونی امداد سے چلنے والی سیاسی فیکٹر ی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیل ہو جا ئیگی بھمبر کے عوام 21جو لا ئی کو زکو ة خو روں ،چو روں اور لٹیروں کو اپنے منطقی انجا م تک پہنچا نے کیلئے گھروں سے نکلیں اور تا لے کے نشان پر مہر یں لگاکر اپنے اور اپنی نسل کے بہتر مستقبل کو محفو ظ بنائیں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ڈھو ک اللہ رکھا ،چھپراں ،جلیں ،گڑ ھا چو ہدریاں ،گڑ ھا کنجا ل اور کو ہل میں منعقد ہ کارنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ فر یق مخالف کر مینل ذہنیت رکھتا ہے اور اسی سو چ کے تحت پورے حلقے کے اندر جرا ئم پیشہ لو گوں کے اپنے سا تھ ملا رکھا ہے کسگمہ سے لیکر پتھو را نی اور ٹبہ سوہاوہ سے لیکر سنگڑ ھ تک کرمینل سو چ اور ذہنیت کے حا مل افرا د فر یق مخا لف کیسا تھ ہیں جبکہ شر یف النفس اور عزت دار لو گ میر ے سا تھ ہیں مو جودہ الیکشن حق و سچ کی جنگ ہے جس میں انشا اللہ کا میا بی ہماری ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے اقتدار اور اختیا ر دیا تو اس کو عوام کی خد مت اور انسا نیت کی بھلا ئی کیلئے استعما ل کرونگا لو گوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرو نگا حلقے کے اندر سکو لوں ،کا لجوں ،ہسپتا لوں اور واٹر سپلا ئی کا جا ل بچھا ئینگے پڑ ھے لکھے نو جو انوں کو میر ٹ کے اوپر روزگا ر دینگے انہوں نے کہا کہ عوام بھی اچھے اور بر ے کی تمیز کر یں حق اور سچ کا سا تھ دیں اپنے اور اپنی آنیوا لی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے تالے کے نشان پر مہر لگا ئیں کا رنر میٹنگز میں سینکڑوں افراد نے چو ہدری طا رق فا روق کو چھو ڑ کر چو ہدری انو ارالحق کے قا فلے میں شمو لیت اختیا ر کی ۔

۔

متعلقہ عنوان :