ملازمین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئینگے ہمیشہ ملازمین حقوق کی جنگ لڑی لڑتے رہیں گے عزت نفس کا بھی ہرممکن خیال رکھیں گے ‘کہیں بھی کوئی ملازم مشکل میں ہوا لبیک کہیں گے آنچ بھی نہیں آئے گی

منگل 12 جولائی 2016 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جولائی- 2016ء) مرکزی چیف آرگنائزر سب انجینئرفورم آزادکشمیر عدنان منظور نے کہاہے کہ ہمیشہ ملازمین کے حقو ق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑیں گے عہدہ آنے جانے والی چیز ہے عہدہ پرواہ نہیں ہمارامقصد صرف اورصرف ملازمین کے حقوق کی جنگ اورخدمت ہے کچھ عناصرہمیں تقسیم کرنے کوشش کررہے ہیں جوکہ کامیاب نہیں ہوگی غریب اورچھوٹے ملازمین کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا آزادکشمیرمیں کسی بھی جگہ کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہم آوازحق بلند کریں گے مرکزی چیف آرگنائز ر انجینئرفورم آزادکشمیرعدنان منظورگزشتہ روز سب انجینئر فورم کے عہدیداران سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہاکہ ملازمین ریاست کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملازمین کو خوشحال رکھ کرہی ترقی کی منزل کو پہنچا جاسکتاہے البتہ بعض عناصر جوملازمین کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں اُن کے لئے واضح پیغام ہے کہ ہم بکنے جھکنے والوں میں سے نہیں ہماران مشن ملازمین کی خدمت ہے اسی سلسلہ کوجاری و ساری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے ملازمین کے حقوق کے لئے جوجنگ لڑی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملازمین کے مسائل کوہرسطح پر اجاگر کرنے میں اہم کرداراداکیا ہے اورمزید کردارکاسلسلہ بھی جاری رکھیں گے ملازمین کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں انہوں نے مزید کہاکہ سب انجینئر فورم کے عہدیداران اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں کسی کوملازمین کے حقوق سے کھیلنے نہیں دیاجائیگا تمام ترسازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیاجائیگا سازسی عناصر اپنی تمام ترسازشوں میں ناکام ہوکرالٹے منہ گرجائیں گے عدنان منظورکاکہناتھاکہ ملازمین کے جملہ مسائل ومطالبات کوہرفورم پراجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ و فروگزاشت نہیں نہیں کریں گے۔