چناری میں مسلم لیگ (ن) کا انتخابی دفتر قائم ‘فاروق حیدر خان نے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ افتتاح کیا

منگل 12 جولائی 2016 16:50

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جولائی- 2016ء) چناری میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا انتخابی دفتر قائم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ افتتاح کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں سابق وزیراعظم و صدرمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا فقید المثال استقبال کیا مسلم لیگ (ن) امراء ساون اور سڑک چناری کے کارکنان سید اجمل ہمدانی،سید جمیل ہمدانی ،راجہ زبیر مجید،راجہ وحید حسرت،راجہ سفیر خان نے مشترکہ طور پر چناری میں مسلم لیگ (ن) کا انتخابی دفتر قائم کیا جس پر راجہ فاروق حیدر خان نے ان نوجوانوں کا شکریہ ادا کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جو لوگ میری کامیابی کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں میں ان کا شکر گزار ہوں اور وقت آنے پر آپ لوگوں کے احسانات کا بدلہ چکاؤں گا

متعلقہ عنوان :