عالمی برادری کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو تسلیم کرے۔جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کااجلاس،مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت،آرمی چیف نے عید پر امن و امان کے قیام پرسکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار کو سراہا،خطے میں قیام امن کیلئے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا دیرینہ تنازع پر امن طریقے سے حل کرے۔آرمی چیف کااجلاس سے خطاب
سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جولائی 2016 17:16
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی 2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے احساسات اور آزادی کی جدوجہد کو تسلیم کرے،خطے میں قیام امن کیلئے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا دیرینہ تنازع پر امن طریقے سے حل کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی اندرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید کے موقع پر امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے آپریشنز پر انٹیلی جنس اداروں کی تعریف کی ، آرمی چیف کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملک بھر میں کیے گئے آپریشنز سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔(جاری ہے)
سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر قریبا ڈھائی سو سے زائد آپریشن کیے جس میں سینتالیس کے قریب دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل کی بھر پور مذمت کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں میں مسلمانوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے ۔ دنیا کو چاہئیے کہ کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے، آرمی چیف نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے کوششوں میں ان کی مدد کرنی چاہئیے تا کہ خطے میں دیر پا امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے جسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہئیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا دیرینہ تنازع پر امن طریقے سے حل کرے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے حالات پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں دہشتگردوں کی حرکت کو روکنے کیلئے سرحد پر نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں باڈر مینجمنٹ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے۔مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.