چوہدری شہزاد کا سنبہ ،ہوتریڑی میں پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کو بڑا دھچکا

میر برادری متفقہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل چوہدری شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 14 جولائی 2016 18:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) چوہدری شہزاد کا سنبہ ،ہوتریڑی میں پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کو بڑا دھچکا،میر برادری متفقہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل چوہدری شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ حلقہ دو لچھراٹ سے نامزدامیدوار اسمبلی چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز حلقہ و کے نواحی گاؤں سنبہ ،ہوتریڑی میں میر برادری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار روایتی سیاست کا خاتمہ کرکے حقیقی معنوں میں خدمت کا فریضہ سرانجام دونگا ۔

(جاری ہے)

تمام برادریاں میرے لیے قابل احترام ہیں بلاتحصیص ووٹرز سپورٹرز کے حقوق کا تحفظ کردوں گا انہوں نے کہا کہ 65سالوں سے رواتیی سیاستدانوں نے عوام سے جھوٹی سیاست کا خاتمہ ہو گا عوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ زدہ سیاست دوانوں کا احتساب کریں یہی بہترین انتقام ہے اس موقع پر میر سجاد سلہریا ،میر یوسف سلہریا،کی قیادت میں میر برادری کے میر ارشاد علی اکبر ،میر علی عمر میر ،صدحسین میر ،اعجاز میر ،میر ماجد ،میر عمیر ،میر راشد سلہریا ،فرید خان ،حاجی عبدالرحمن ،میر عبدالعزیز ،ماسڑ (ر)معروف میر سمیت سینکڑوں افراد نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ،چوہدری شہزاد نے نئے شامل ہونے والوں ہار پہنائے چوہدری شہزاد نے کہا کہ حکومت بنانے کے بعد سبنہ ،ہوتڑی یونین کونسل مظفرآباد سے ٹرانسفر کروانگا ،لوگوں کو بنیادی حقوق اُن کی دہلیز پر ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :