بھارتی جانیں لینے اور کشمیری جانیں بچانے کا کام کر رہے ہیں، چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ

جمعہ 15 جولائی 2016 14:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین مک نے بیج بہارہ میں پیش آنے والے ایک حادثے میں بھارتی یاتریوں کی جانیں بچانے کے کشمیری نوجوانوں کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں کی جانیں لینے جبکہ کشمیری جانیں بچانے کا کام کر رہے ہیں۔

محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جن نوجوانوں نے یاتریوں کی جانیں بچائی ہیں وہ کشمیریوں کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانا کشمیریوں کا خاصا ہے جبکہ جانیں لینا بھارتیوں کا خاصا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی فورسز بچوں اور خواتین سمیت کشمیریوں کے قتل میں مصروف ہیں ، خادثے کا شکار بھارتی یاتریوں کی مدد کر کے کشمیری نوجوانوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں اور ہمارا دین اسلام بھی ہمیں مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

یاسمین ملک نے مزید کہا کہ بھارت ، اسکے متعصب میڈیا اور مقبوضہ علاقے کی قابض انتظامیہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جبر واستبداد اور منافقانہ طرز عمل سے کسی قوم کو ہمیشہ کے لیے ہرگز مغلوب نہیں بنایا جاسکتا اور قاتلوں کو ایک روز جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے زخمیوں کی فوری صحتیابی کی دعا کی۔ یاسین ملک نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی طرف سے ایمبولینسوں پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا جنگی حالات میں بھی زخمیوں کو ہرگز نہیں چھڑا جاتا لیکن مقبوضہ علاقے میں بھارت جو کر رہا ہے جو اسکی جمہویت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کی صبح بیج بہارہ میں امرناتھ یاتریوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر زخمی یاتریوں کو ہسپتال پہنچایا تھاجبکہ ارد گرد موجود بھارتی فورسز کے اہلکار زخمیوں کی مدد کے بجائے تماشہ دیکھتے رہے۔