ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی ، بارش اہل ٹوبہ کیلئے زحمت قبرستان میں سینکڑوں قبریں مسمارہو گئیں
منگل 19 جولائی 2016 13:03
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی ، بارش اہل ٹوبہ کیلئے زحمت قبرستان میں سینکڑوں قبریں مسمارہو گئیں -ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی نے بارش شہریوں کے لیے زحمت بنا دی ، نشیبی علاقوں کے مکانات کے علاوہ قبرستان بھی پانی سے بھر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ جوہڑ بن چکے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام غیر فعال ہونے کی وجہ سے بارشی پانی نہ صرف گھروں میں گھس کر تباہی مچا رہا ہے بلکہ محلہ نیو اسلام پورہ گارڈن ٹاون نور پارک اسلام پورہ سے ملحق قبرستان بھی پانی سے بھر گیا ہے جس سے متعدد قبریں مسمار ہو گئی ہیں ۔
جبکہ گوجرہ روڈ پر واقع شہر کے اکلوتے انڈر پاس کی ہے جس میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا گزرنا ناممکن ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ فیسکو دفاتر کے بالکل سامنے موجود یہ انڈر پاس ٹرین آنے کی صورت میں ٹریفک کے لیے واحد گزرگاہ ہے مگر بارش آنے کی صورت میں یہ پانی سے بھر جاتا ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے اس جگہ سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث جب بھی بارش ہوتی ہے تو ریلوے پھاٹک بند ہونے پر شہباز چوک میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
اتوار اور آج صبح لگاتار برسنے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہوا، انڈر پاس پانی سے بھر گیا اور یہاں سے آمدورفت ممکن نہیں رہی جس کے باعث شہر کے اکلوتے ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام ہے۔محمد وسیم ریلوے پھاٹک کے قریب ملک نیوز ایجنسی کے نام سے سٹال پر اخبار اور میگزین فروخت کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انڈر پاس میں پانی بھر جانے کے باعث فیصل آباد اور جھنگ سے کمالیہ، پیر محل اور ملتان کی طرف جانے والی ٹریفک کے گزرنے کے لیے واحد راستہ شہباز چوک میں موجود ریلوے پھاٹک ہی ہے۔ان کے مطابق ایسے میں اگر ٹرینوں کی آمدورفت کے باعث پھاٹک بند ہو جائے تو گوجرہ روڈ، جھنگ روڈ اور کمالیہ روڈ کے اطراف میں گاڑیوں کی لائنیں لگ جاتی ہے اور شہباز چوک گاڑیوں سے بھر جاتا ہے۔"رش اتنا زیادہ ہوتا کہ آس پاس موجود پھل فروشوں کے کاروبار پر اثر ڈالتا ہے جبکہ ٹوبہ کے باسی بارش کے بعد ٹریفک کی ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر گھروں سے نکلنے سے گریز کرتے ہیں۔"تحصیل مونسپل آفیسر رانا غلام دستگیر خاں کہتے ہیں کہ مسلسل بارشوں کے بعد ٹی ایم اے کا عملہ شہر بھر سے پانی کی نکاسی کے عمل میں مصروف ہے۔"گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے باوجود مجھ سمیت تمام عملہ نے صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک ڈیوٹی سر انجام دی ہے تاکہ شہریوں کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں۔"انھوں نے بتایا کہ سابق دور میں سیوریج لائنیں ڈالتے وقت نکاسی آب کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث یہ مسائل سامنے آ رہے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باوجود جنریٹرز چلا کر موٹروں کے ذریعے انڈر پاس سے پانی نکالا جا رہا ہے اور جلد ہی اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ شہریوں نے صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی اوسے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا فوری طور پر بند وبست کیا جائے تاکہ لوگ بڑے نقصان سے بچ سکیں جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.