چین کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان

درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے چین کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے یانگٹ ژی ییلو اور ہوائی کے علاقوں میں درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک پہنچے کا امکان ہے ، اس میں شمال مشرقی سنکیانگ یغور کے خود مختار علاقے اور جنوب مغربی سچوان کے علاقے بھی شامل ہیں ۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔یادرہے کہ چین میں موسمی انتباہ کے بارے میں چار درجے کے الرٹ جاری کئے جاتے ہیں جن میں شدت کے لحاظ سے بالترتیب ریڈ، اور نج ییلو اور بلیو شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :