راجناتھ کا دورہ کشمیر بے وقت کی راگنی ہے‘یاسین ملک
پیر 25 جولائی 2016 14:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے قاتل بھارتی حکمرانوں اور انکے مقامی آلہ کاروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ انکی دوغلی سیاست زیادہ دیر تک کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے دور نہیں رکھ سکتی ہے۔
یاسین ملک نے راجناتھ سنگھ کے دورہ کشمیر کو بے وقت کی راگنی اور دنیا اوربھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارتی لیڈر کی کشمیر آمد کے ڈرامے کا ڈراپ سین منہ چھپائے لوگوں کو ایمبولنس گاڑیوں میں بھر بھر کے لانے سے ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمان اور کشمیر آنے والے بھارتی لیڈر اور انکے دیگر رفقاء نے بارہا مقتول افراد کو ہی مورد الزام ٹھہرایا اور اپنے فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کو ہیرو قرار دے کر انہیں کلین چٹ دے دی ہے، اسلئے ان کی کشمیر آمد کا واحد مقصد اپنی فورسز اور سیاسی کٹھ پتلیوں کی پیٹھ تھپتھپانے کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور سکے لیڈروں کو معلوم ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو یہاں کے ایک ایک بچے کی حمایت حاصل ہے اور یہاں پر احتجاج کا مقصد بھی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہوتا ہے لیکن اپنے لوگوں اور دنیا کو دھوکہ دینے کی غرض سے بھارتی حکمران ، سیاسی جماعتیں اور میڈیا مسلسل حالت نفی میں رہتے ہیں اور کھلی حقیقت کا انکار کرتے ہوئے خود اپنے ہی جھوٹ سچ ثابت کرنے میں منہمک رہتے ہیں۔یاسین ملک نے کہا کہ بے شرمی کی حد یہ ہے کہ کٹھ پ تلی وزیر اعلیٰ، جو کشمیر کی نام نہاد وزیر داخلہ بھی ہیں شہیدہونیوالے کشمیریوں کے قتل کی میں براہ راست ذمہ دار ہیں ‘آج مقتولین کے لواحقین کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں لاکرپْرسا دینے میں مصروف ہیں اور منافقانہ اشک شوئی کے ذریعے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا دورہ ہو کہ دوسرے جعلی اقدامات، ان سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے کیونکہ کشمیریوں کو مارنے والوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ متحدہ قیادت کے پروگراموں کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں اور مزاحمت کو جاری رکھیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.