کشمیریوں پر مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے‘شیخ عقیل الرحمن

بدھ 27 جولائی 2016 12:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر انسانیت کے لئے باعث شرمندگی ہے۔نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے فسطائیت کو بھی مات دیدی ہے۔کشمیریوں پر مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔کرفیو کے باعث ادویات اور اشیائے خوردونوش میسر نہیں۔

60سے زائد افراد کو شہید کردیاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی درندگی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی سکوت اختیار کیے ہوئے ہیں۔حکومت پاکستان اور کشمیر کمیٹی بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے۔آزادکشمیر کے سیاستدان انتخابات اور حکومت سازی میں مصروف ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے نہتے کشمیریوں کے حق میں کوئی مئوثر آواز بلند نہیں ہورہی ہے۔ان حالات میں مظلوم کشمیریوں کا اللہ کے سوا کوئی پرسان حال نہیں۔کشمیریوں کا وکیل بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔انہوں نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروائے۔

متعلقہ عنوان :