مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ‘ بھارت کو اپنا رویہ تبد بدلنا ہو گا ‘ پاکستان بھارتی وزیر داخلہ کی آمد سے بھرپور فائدہ اٹھا کرکشمیر پر بات کرے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینٹر طلحہ محمود کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 جولائی 2016 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ‘ بھارت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا ‘ پاکستان کو بھارتی وزیر داخلہ کی آمد سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کشمیر پر بات کرنی چاہیے۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد امن و امان کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ کراچی میں پولیس اور رینجرز کو سپورٹ کیا جانا چاہیے۔ شہر قائد میں صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی کی پھانسی رکوانے پر میڈیا اور حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کو ذوالفقار علی کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس سے اوور سیز پاکستانیوں میں احساس تحفظ پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ کشمیر کے مسئلہ کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ جس کیلئے بھارت کو اپنا رویہ تبدیل کرناہو گا۔ پاکستان کو بھارتی وزیر اعظم کی آمد کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور مسئلہ کشمیر پر کھل کر ددو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔