بیرسٹر سلطان سے غلام محی الدین، عبدالماجد خان کی ملاقات، اسمبلی کی کارروائی سے آگاہ کیا

بدھ 3 اگست 2016 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے انکی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کشمیر کے نو منتخب ممبران اسمبلی دیوان غلام محی الدین اور عبدالماجد خان نے تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ممبران اسمبلی نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو اسمبلی کی کاروائی سے آگاہ کیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی کشمیر کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور پارٹی کو تیزی سے منظم کرنے اور بلدیاتی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام رابطہ مہم کو تیز کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :