اگلے 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

جمعرات 4 اگست 2016 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے ۔سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔ موسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

اگلے 2 سے 3 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال ڈویژن، فاٹا ،کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن جنوبی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش ڈپلو100،چھاچھرو ،ٹھٹہ44،بدین43، میرپورخاص31، حیدرآباد 27،چھور23،مٹھی 14، شہید بینظر آباد11، دہلی06، دادو،سکھر03، اسلام کوٹ02۔ کاکول19، پارہ چنار10، کالام03، لوئیر دیر02،ساہیوال07، خان پور02، ڈی جی خان، بہاولپور 01،استور 02، گلگت01، بارکھان04، راولاکوٹ01ملی میٹر۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت46،نوکنڈی41، سبی، لسبیلا، شہید بینظر آباد اور چلاس میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ۔

متعلقہ عنوان :