وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ملاقات میں سکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر۔۔ملاقات میں کامیاب آپریشن ضرب عضب،آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی فورم پراٹھانے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا،پنجاب میں جاری کومبنگ آپریشن پر تبادلہ خیال،جبکہ دہشت گردوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 اگست 2016 15:16

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں سکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران کامیاب آپریشن ضرب عضب اورآئی ڈی پیز کی بحالی پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے معاملے پر گفتگو بھی کی گئی۔ملاقات میں اس موقعہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد شہباز شریف بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔اس موقعہ پرپنجاب میں جاری کومبنگ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتاربڑھانے پربھی گفتگو کی گئی۔