آزاد جموں وکشمیر کی9رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 6 اگست 2016 16:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء)آزادجموں و کشمیر کابینہ کی تقریب حلف بردار ی گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔جس میںآ زادجموں و کشمیر کی 9رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

9رکنی کابینہ میں چوہدری طارق فاروق، فاروق سکندر خان، راجہ نثار احمد خان، مشتاق احمد منہاس، سردار میر اکبر خان، چوہدری محمد عزیز، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، محترمہ نورین عارف اور سید افتخار علی گیلانی شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اور پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے شرکت کی۔صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کابینہ کے نومنتخب ارکان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر عوام اور میڈیا کی بڑی تعدادنے بھی ایوان صدر منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔