دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں،وزیراعظم نواز شریف کی سیکورٹی اداروں کو ہدایت
دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موٴثر جواب دیا جانا چاہئے دہشت گردی کے عالمی خطرات کا بھرپور کوشش سے خاتمہ کریں گے،کوئٹہ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی
پیر 8 اگست 2016 22:42
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موٴثر جواب دیا جانا چاہئے وہ پیر کو گورنر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں وزیراعظم کو سول ہسپتال میں دہشت گرد حملہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.