سانحہ کوئٹہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان کے گروپ کو افغان انٹیلی جنس کی حمایت کا شبہ ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارتی وفود یا بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔کلبھوشن یادیو اکیلا نہیں ایک نیٹ ورک تھا جس سے متعلق ثبوت اکٹھے کیے جار ہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان سیکرٹری خارجہ بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر خصو صی مذاکرات کے لیے مدعو کریںگے۔ افغانستا ن میں کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مشیر خارجہ پاکستان کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 13:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک گروپ نے کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شُبہ ہے کہ اس گروپ کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی حمایت حاصل ہے، این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کہیں گے کہ این ڈی ایس اور آئی ایس آئی کا رابطہ بحال ہو۔
دونوں ممالک کی ایجنسیوں کے باہم رابطے سے کوئٹہ جیسے واقعات سے بچا جا سکے گا۔ آئی ایس آئی اور این ڈی ایس کے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہونے سے بد اعتماد ی ختم ہو گی اور فائدہ ہو گا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے بھارت کو خصوصی مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لیے سیکرٹری خارجہ بھارتی ہم منصب کو خط لکھیں گے جبکہ اس حوالے سے سفارشات وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.