پنجاب میں جہاں بھر ضرورت ہوگی رینجرز کی مدد لی جائیگی ‘آئی جی پنجاب
پولیس کو فوج کے ساتھ کسی صورت بھی ملایا نہیں جاسکتامگر ہم نے اب اپنی صلاحیت کافی حد تک بہتر کرلی ہے‘صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک مکمل نظام موجود ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم نے کارروائی نہ کی ہو‘مشتاق سکھیرا کی گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 21:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں جہاں بھر ضرورت ہوگی رینجرز کی مدد لی جائیگی ‘ پولیس کو فوج کے ساتھ کسی صورت بھی ملایا نہیں جاسکتامگر ہم نے اب اپنی صلاحیت کافی حد تک بہتر کرلی ہے‘صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک مکمل نظام موجود ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم نے کارروائی نہ کی ہو۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر انداز میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔آج پنجاب بھر میں کسی جگہ بھی انتہاپسند تنظیمیں ریلیاں نہیں نکال سکتیں اور نہ ہی کسی کو لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے نفرت انگیز تقریروں کا اختیار حاصل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک مکمل نظام موجود ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم نے کارروائی نہ کی ہو۔
اس سوال پر کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ تو کہتے ہیں کے کل 95 کالعدم تنظیمیں صوبے میں موجود ہیں تو ان میں سے کتنی ایسی ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی ؟ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ایک تنظیم کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کیا ہے۔پنجاب میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سے زیادہ تر پکڑے جاچکے ہیں یا پھر کسی نا کسی کارروائی میں مار دئیے گئے ہیں۔انہوں نے پنجاب پولیس کی صلاحیت اور تربیت پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کو فوج کے ساتھ کسی صورت بھی ملایا نہیں جاسکتا۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اب اپنی صلاحیت کافی حد تک بہتر کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.