حلقہ کوٹلہ ایک: سابقہ حکومت کی جانب سے جعلی تقرریاں جعلی سکیموں پر کروڑوں روپے ہڑپ کئے جانیکا انکشاف

ہفتہ 13 اگست 2016 13:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء)حلقہ کوٹلہ ایک میں سابقہ حکومت کی جانب سے جعلی تقرریاں جعلی سکیموں پرکروڑوں روپے ہڑپ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے دور حکومت حلقہ ایک کوٹلہ میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے سابق وزیر جنگلات سردار جاوید کا پول کھل گیا محکمہ جنگلات نے غیر قانونی تقرریوں کے علاوہ اپنے اردگرد دس رکنی ٹولے کو نوازنے کے علاوہ چند ایک افراد کو کروڑوں روپے کی سڑکیں اور پل دے ڈالے جبکہ ایسے درجنوں دیہات نظر انداز کیے گئے ہیں جہاں ہزاروں کے حساب سے آبادی رہائش پذیر ہے نہ وہاں پانی ہے نہ بجلی اور نہ ہی سڑکیں لوگ آج بھی وزنی سامان اٹھا کر لے جانے پر مجبور ہیں جبکہ مریضوں کو چار پائی پر باندھ کر ہسپتال لے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی بے بسی اور غفلت کی انتہا کر دی پانچ سال دور حکومت میں صرف چند افراد کو نوازنے کے لئے کروروں روپے دے ڈالے وہاں اپنے منچلے دوستوں کو جن کے گھروں تک کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سڑکیں دے ڈالی مگر سردار جاوید ایوب نے دیگر ایسے درجنوں دیہات ہیں جن میں نہ سڑکیں نہ پانی و بجلی کی سہولت ہے لوگ آج بھی میلوں سفر بھاری وزن اٹھا کر اپنے اپنے گھروں میں جانے پر مجبور ہیں اگر جب کو ئی بیمار ہو جائے تو ان کو چار پائی پر باندھ کر ہسپتال لے جایا جاتا ہے حلقہ ایک کوٹلہ میں سیا حتی مقامات جن میں مکڑا ،چوبسر ،گلی ،قابل غور مقامات ہیں جو مری ،ٹھہنڈانی سے بلند ترین مقامات پر موجو د ہیں عرصہ دراز گزر نے کے باوجود ان مقامات پر کسی بھی حکومت نے سڑک دینے کی توفیق نہیں کی اور سردار جاوید ایوب نے بھی یہی کام کیا اگر ان سیاحتی مقامات پر سڑکیں اور دیگر سہولیات میسر ہونگی تو بیرون ملک سے آنے والے سیاح ،کاغان ،ناران ،یا مری جانے کے بجائے ان مقامات کا رخ کریں گے مسلم لیگ(ن) کی حکومت اس طرف توجہ دیتی ہے یا پھر وہ بھی ماضی کی طرح اپنے گھر بار بھر کے پانچ سال پورے کرے گی جو کہ سوالیہ نشان ہے ؟