موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ضلع بھمبر کے تمام سرکاری ونجی سکول کھل گئے

پیر 15 اگست 2016 13:32

بھمبر ِ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ضلع بھمبر کے تمام سرکاری ونجی سکول گزشتہ روز کھل گئے ، تمام سکولز کے بچے ایک بار پھر اپنی تعلیم حاصل کرنے میں لگ گئے ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بھمبر میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے تما سرکاری و نجی سکولز بند کر دئے گئے تھے تقریبا دو ماہ کی ہونے والی چھٹیوں کے بعد یہ سکولز ایک ہفتہ قبل کھلنے تھے لیکن شدید گرمی کے برقرار رہنے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے ان چھٹیوں کو بڑھا دیا اور 15اگست کو تمام ادارہ جات کو کھولنے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد گزشتہ روز تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :