
شہبازشریف کی دلچسپ پیرائے میں گفتگو، گلاب جامن کا ذکر
خوشی پر منہ میٹھا کرانا ہماری روایت ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 16 اگست 2016 20:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان وزیراعلیٰ میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی تقریب کے دوران دلچسپ پیرائے میں بھی گفتگو کی جس سے اوورسیز پاکستانیز بہت محظوظ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم علی حیدر ملک سے پوچھا کہ آپ کو آپ کی رقم کمیشن نے واپس دلائی ہے، کیا اس کیلئے کچھ دینا تونہیں پڑا؟ جس پر علی حیدر نے کہا کہ میں نے کچھ اور تو نہیں دیا لیکن مٹھائی اور گلاب جامن دیئے ہیں۔
جس پر شہبازشریف نے کہا کہ خوشی پر منہ میٹھا کرانا ہماری روایت ہے لہٰذا گلاب جامن کھلانا تو ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح محنت سے کام کیا جائے تو ہم مل کر پاکستان کو سدھار سکتے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم خاتون نسیم محمود جسے کمیشن نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کا قبضہ لے کر دیا، کی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں بغیر رشوت دیئے ان لوگوں کے جائز کام ہوئے ہیں اور آج یہ اس کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
غلامی میں کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاکوا کا شام اور لبنان میں یو این امن کاری جاری رکھنے کی اہمیت پر زور
-
یوکرین جنگ میں ڈرون انتہائی مہلک ثابت ہورہے ہیں، رپورٹ
-
الحمدللّٰہ دو تہائی!
-
نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا
-
ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ جیتنے کا جھوٹا دعویٰ کیا حالانکہ ان کے ملک کو تباہ کردیا گیا
-
ہم زخمی ضرور ہیں لیکن عمران خان کے نظریئے کی مرہم ہمارے پاس موجود ہے
-
مہنگے قرضے ترقی پذیر ممالک کی معاشی نمو میں رکاوٹ، یو این رپورٹ
-
دنیا باقی مسئلوں میں غزہ کے المیہ کو نظر انداز نہ کرے، یو این چیف
-
ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 20 مزید افراد ہلاک، نظام صحت تباہی کے کنارے
-
پاکستان سے جنگ انڈیا کا سی پیک روٹ کو ڈسٹرپ کرنے کا آخری کارڈ بھی فلاپ ہوگیا
-
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کی چاندی ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.