تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی کے ممبر مجلس عاملہ کا اجلاس کل گڑھی دوپٹہ میں ہو گا

ہفتہ 20 اگست 2016 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء)تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی کے ممبر مجلس عاملہ کا اجلاس کل گڑھی دوپٹہ کے مقام پر طلب کر لیا گیا ہے تحریک کے صدر سید تبریز کاظمی اور سیکرٹری جنرل محمد عمر اعوان نے کہا ہے کہ جملہ ممبران مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں تحریک کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت دیگر اہم فیصلہ ہونگے