کشمیر میں حقو ق انسانی کی پامالیوں بارے او آئی سی کا بیان حقائق پر مبنی ہے ، سید علی گیلانی

پیر 22 اگست 2016 16:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے او آئی سی کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کسی بھی صورت میں بھارت کا اندرنی مسئلہ نہیں ہے اپنے ایک بیان میں گیلانی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل آمن مدنی کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف قرار دادون اور پریس بیانات سے ہمارے درد کا مداوا نہیں ہو سکتا بلکہ ہماری ناگفتہ صورت حال اور روزمرہ کے قتل و غارت گری کا تقاضا ہے کہ اخباری اور کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے عملی اقدامات کریں انہوں نے سیکرٹری جنرل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپا کا تجربہ حق بجانب ہے کہ یہاں کی موجودہ صورت حال ریفرنڈم کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ کسی کو خوف سے نہیں کہنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ یہاں کے بسنے والے تمام لوگوں سے رائے پوچھی جائے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور جو اکثریت کا فیصلہ ہو گا وہ ہمیں قبول ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :