حکمرانوں کے بیانات غیر حقیقت پسندانہ ہیں ، سید علی گیلانی

بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیر کے حوالے سے حقائق کو تسلیم کرنا چاہئے ، بیان

منگل 23 اگست 2016 18:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی حکمرانوں کی جانب سے آئے روز دیئے جانے والے بیانات کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح کا ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی سے اس کی حیثیت کو تبدیل کر سکتی ہے اور نہ ملٹری مائیٹ کے ذریعے اس خطے پر ہمیشہ کے لئے فوجی قبضہ برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی روایتی ضد کو چھوڑ کر کشمیر کے حوالے سے حقائق کو تسلیم کر کے ہمیں ہمارقا پیدائشی حق دینے کے عملی اقدامات کرے تاکہ ان کے جمہوری دعوؤں کی کچھ تو لاج رہے بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں میں بھارتی وزیر خزانہ کا بیان زمینی حقائق سے کوسوں دور صرف اور صرف طاقت اور غرور کے نشہ میں دیا ہوا بیان ہے انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو مشٰورہ دیا کہ وہ اپنا سیاسی چولہ اتار کر آرمی کی وردی پہنے کیونکہ ان کے بیانات کبھی بھی سیاسی نوعیت کے نہیں ہوتے ہیں آپ جیسے لوگ اپنے متعصب میڈیا کے ذریعے لوگوں کو کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے کچھ مخصوص الفاظ کا استعمال کرے ۔

(جاری ہے)

انہیں وہی کچھ دکھاتے ہیں جو آپ اپنی سیاست چمکانے ، اپنی انا اور توسیع پسندانہ عزائم کی تسکین کے لئے لوگوں کو دکھانا چاہتے ہو قبضہ ، علاقائی تنازعہ ، فوجی جماؤ اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے الفاظ کے بدلے اپنی عوام کو امن عام لوگ پاکستان ، دہشتگردی ، ڈھل جیل اور یاترا جیسے الفاظ طوطے کی رٹ کی طرح سناتے رہتے ہو تاکہ بھارتی عوام اصل حقائق سے بے خبر رہے ۔

آزادی پسند راہنما نے واضح کر دیا کہ ہمارے لوگ نہتے ہیں اور وہ پرامن طریقے سے اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن آپ فوج اور پولیس ایسے ہر مظاہرے کو روک کے اپنے بندوقوں کے دھانے کھول کر لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں بھارتی حکمرانوں کی پاکستان دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی زہر افشائی کوئی نئی بات نہیں ہے بیمار ذہنیت کے ان سیاستدانوں کے ذہنوں پر پاکستانی بھوت کچھ اس طرح سوار ہوا ہے کہ سیلابوں اور دہائی بیماریوں کے لئے کبھی یہ لوگ پاکستان کو ہی مورردالزام ٹھہراتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :