دارلحکومت مظفرآباد ایک بار پھر ویران ہوگیا‘ سرکاری ملازمین اپنی بادشاہت حکومت اسلام آبادمیں ڈھیرے ڈال رکھے ہیں

پیر 29 اگست 2016 14:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء)نئی حکومت کے قیام کے باوجود آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد آباد نہ ہو سکا نئی حکومت نے بھی پاکستان کے دورے شروع کررکھے جبکہ عوام دارلحکومت مظفرآباد میں دور دراز علاقوں سے کام کے سلسلے میں آنے والے پورا دن خالی دفاترروں کا طواف کرکے واپس جانے پر مجبور ہوگے عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہیں کہ وہ دارلحکومت مظفرآباد کو آباد کرنے کے لئے وزر اء کو دارلحکومت مظفرآباد آنے پر مجبور کریں ۔