آزاد اکشمیر میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے

پیر 29 اگست 2016 15:25

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) آزاد اکشمیر کے علاقے میں جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 4 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ چہلیانہ کے نواحی گاؤں جبڑی میں تیزرفتارجیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجہ میں 4 افرادموقع پر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی ، بچے اور زخمیوں میں تین خواتین شامل ہیں ۔جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کوسول ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :