نوازشریف نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں اپنا علاج کراسکیں،عمران خان
وزیراعظم معمولی چیک اپ کیلئے بھی لندن ،امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاتے ہیں، احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ ایسے ادارے جو ان کی بدعنوایوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں خیبرپختونخوا کو احتساب اور انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مثالی صوبہ بنارہے ہیں جو باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف کاپشاورمیں صحت انصاف کارڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 31 اگست 2016 17:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں وہ خوداپناعلاج کراسکیں،معمولی چیک اپ کیلئے بھی لندن اور امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاتے ہیں۔ نوازشریف کو احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوایوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں۔
خیبرپختونخوا کو احتساب اور انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مثالی صوبہ بنارہے ہیں جو باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید ہوگا۔پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواکی حکومت کو کہیں بھی شومارنے کی ضرورت نہیں اس وقت صوبائی حکومت تحریک انصاف کے نظرئیے کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی ،تعلیم صحت اور انصاف کے لئے جواقدامات اٹھارہی ہے یواین ڈی پی سمیت بین الاقوامی ادارے اس کے گواہی دے رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اختیارات کو اپنے پاس رکھنے کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کئے قوموں کی زندگی میں اسی طرح آسانیاں پیداکی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں وہ خوداپناعلاج کراسکے معمولی چیک اپ کے لئے بھی انہیں لندن اور امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاتے ہیں اپنی ماں کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر شوکت خانم ہسپتال قائم کیاگیاجواس وقت لاہورکے بعد پشاورمیں بھی بلا تفریق مریضوں کی خدمت کررہاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.