پاکستان میں تبدیلی تب آئیگی جب اشرافیہ مفادات قربان کر یگی‘سیدامخدوم احمد محمود
عمران خان پارٹیاں بدلنے والے تاجر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر کیسے نیا پاکستان بنا سکتے ہیں‘سابق گورنر پنجاب
بدھ 31 اگست 2016 18:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کو دوبارہ 1970ء کی پارٹی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، عمران خان پارٹیاں بدلنے والے تاجر سیاستدانوں کیساتھ مل کر نیاء پاکستان کیسے بنا سکتے ہیں پیپلز پارٹی پہلے ہی عمران خان کی تحریک میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے جلسے اور مظاہرے کر کے حکمرانوں کی غلط منفی پالیسیوں، میگاء پراجیکٹس کی آڑ میں ہونے والی کرپشن، انکی گڈگورننس کے دعوؤں اور پانامہ لیکس سمیت انکی انتقامی کارروائیوں کو بے نقاب کریگی ۔
یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری مشترکہ بیان میں کہی کہ حکمران ترقیاتی کاموں کی آڑ میں عوام کے خون پسینے کی کمائی دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ذاتی کاروبار کو وسعت دینے میں مصروف ہیں جمہوری حکومت کے دعویداروں کی کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ 4 سال سے کھربوں کے خسارے کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے قرضوں کا پہاڑ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے مہنگائی اور بیروز گاری کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.