بلوچستان کے حوالے سے مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے

بھارتی حکومت کا بلوچستان میں بدامنی اور اشتعال انگیزی کو مزید ہوا دینے کا نیا منصوبہ تیار آل انڈیا ریڈیو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے بلوچی زبان میں نیوز سروس شروع کر یگا ،مودی نے منظوری دیدی

بدھ 31 اگست 2016 21:35

بلوچستان کے حوالے سے مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان کے حوالے سے ہرزہ سرائی کے بعد آل انڈیا ریڈیو نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کیلئے بلوچی زبان میں نیوز سروس کے آغاز کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ریڈیو بلوچی زبان میں نیوز سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو کو بلوچی سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچی زبان میں نیوز سروس کے آغاز کا مقصد پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنا ہے ۔نیوز سروس میں بلوچستان کے عوام کی حالت زار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے گا تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلائی جاسکے ۔

(جاری ہے)

بلوچوں کی حمایت پانے کے لیے بھارت کے سرکاری ریڈیو سے بلوچی زباں میں خبریں اور پروگرام نشر ہونگے۔

آل انڈیا ریڈیو کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ بلوچی زبان میں سروس 1974میں شروع کی گئی تھی تاہم اب بلوچ زبان میں نیوز بلیٹن شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ پاکستان بار بار اٹھاتا رہا ہے تاہم اب بھارت نے خود ہی یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں شر پسندی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے یہ منصوبہ وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے خلاف کی گئی تقریر کے بعد شروع کیا جارہا ہے ۔نریندر مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان ،گلگت بلستان اور آزاد کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھاکہ یہاں کے عوا م نے مدد کرنے پر ہمارا شکریہ ادا کیا ہے ۔