سر گودھا میں جمعرات کی صبح بارش سے موسم خوشگوار

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:39

سرگودھا۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) سرگودہا اور گرد ونواح میں جمعرات کی صبح کہیں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق بارش سے جاری حبس اور گرمی کی لہر میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔گرمی اور حبس سے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے بارش سے کھل اُٹھے جبکہ بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ تحصیل میونسپل اتھارٹی کے اہلکاروں نے نشیبی جگہوں پر کھڑے پانی اور سیوریج کے پانی کو نکالنے کے لیے مصروفِ عمل نظر آئے ۔

متعلقہ عنوان :