امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان،چین،روس اور ایران کے ابھرتے ہوئے اتحاد اور پاک چین اقتصادی راہداری کے مفادات پاکستان سے باہر روکنے کیلئے افغانستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں،
بین الاقوامی اور خطے کے ممالک نے مفادات کے تصادم کی وجہ سے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا،انڈیا،امریکہ،افغانستان اتحاد پاکستان،چین اور روس کیلئے بھی اشارہ ہے کہ وہ آپس میں متحد ہوں ، اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کیا جائے سابق آرمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ کا آرٹیکل میں اظہار خیال
پیر 5 ستمبر 2016 13:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران نے شامی باغیوں کے خلاف کارروائی کیلئے روس کو اپنا ہمدان ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے بھی روس چین اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ ابھی پاکستان سے دور نہیں ہوئے۔
اگر پاکستان ان کے مخالف اپنے اتحادی امریکہ کو افغانستان میں جنگ میں جوائن کرلیتا ہے تو اس سے طالبان دور چلیں جائیں گے،ملا عمر نے واضح طور پر پاکستان کو کہا تھا کہ اگر وہ اس جنگ میں ہمارے دشمن کا ساتھ دیتا ہے تو یہ مشکل ہوگا کیونکہ ہم پاکستان کے اچھے دوست ہیں اور ہمارے ان کے ساتھ باہمی مفادات اور منزل مشترکہ ہے،ملا عمر کے الفاظ پاکستان کو روس،چین اور ایران کے علاقائی اتحاد کو جوائن کرنے کیلئے بہترین دلیل تھے،اگر یہ چار ملکوں پر مشتمل اتحاد قائم ہوجاتا ہے تو اس سے خطے کے حالات بدل جائیں گے اور افغانستان میں استحکام آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں اور خطے کے ممالک کے مفادات کے تصادم کی وجہ سے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا گیا۔امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان چین روس اور ایران پر مشتمل اتحاد اور پاک چین اقتصادی راہداری کے بہتر نتائج پاکستان سے باہر نہ جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری، بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حوالے سے کافی پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں تحریکوں کی تکمیل خطوں کی تکمیل سے منسلک ہے اور اس پریشانی سے وہ نکلنے کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری بارے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.