موجودہ حکومت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں، یہ نام نہاد جمہوریت ہے ،ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے ،کراچی میں ایک بارپھر این آر او کی کوشش کی جارہی ہے، قاتل دندناتے پھرتے اورپریس کانفرنسیں کررہے ہیں ،بلوچستان جل رہا ہے ،بلوچستان کی خاموشی کسی طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،ہماری جنگ سیاسی برہمنوں سے نہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہے ، لاکھوں آئی ڈی پیز کے مسائل پر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، حکمران آئین سے غداری کے مرتکب ہوچکے ہیں ، اسلام ہمارے لئے جمہوریت ہے ،شریعت کا نظام نافذ ہوجائے تو پھر کسی کو اپنے حقوق کیلئے دھرنے نہیں دینے پڑیں گے،8 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا د ینگے
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاپشاور میں 1500سے زائد علمائے کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب
پیر 5 ستمبر 2016 20:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 ستمبر ۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت اور آمریت میں کوئی فرق نہیں، یہ نام نہاد جمہوریت ہے ۔ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔کراچی میں ایک بارپھر این آر او کی کوشش کی جارہی ہے قاتل دندناتے پھرتے اورپریس کانفرنسیں کررہے ہیں اور ایک بار پھر حکمران بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ،بلوچستان جل رہا ہے ،بلوچستان کی خاموشی کسی طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،ہماری جنگ سیاسی برہمنوں سے نہیں ہے یہ تو ریت کی وہ بوریاں ہیں جس کے پیچھے دشمنوں نے پناہ لے رکھی ہے ،ہماری جنگ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہے۔
قبائل کے لاکھوں عوام عرصہ سے آئی ڈی پیز اور مسائل کے شکار ہیں لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ،نااہل اور بزدل قیادت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر ملک چلا رہی ہے، حکمران آئین سے غداری کے مرتکب ہوچکے ہیں ،اسلام نے انسانیت کو امن اور انسانی حقوق دئے اور مغرب نے انسانیت کو ایٹم بم کا تحفہ دیا اور کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا اور یہ قتل عام اب بھی جاری ہے، اسلام ہمارے لئے جمہوریت ہے شریعت کا نظام نافذ ہوجائے تو غریب امیر سب کو حقوق ملیں گے اور کسی کو اپنے حقوق کیلئے دھرنے نہیں دینے پڑیں گے،۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.