سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کشمیر کا ایک ایسا نگینہ ہیں جو اپنی ایمانداری ، دیانتداری ، اعلیٰ ظرف ، اعلیٰ اوصاف کی بنیاد پر پورے خطہ کشمیرکے ماتھے کا جھومر بن کر پورے آب و تاب کے ساتھ سیاسی افق پر جگمگا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) میرپور کے رہنماء انجینئر ساجد اقبال کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 7 ستمبر 2016 13:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) میرپور کے رہنماء انجینئر ساجد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کشمیر کا ایک ایسا نگینہ ہیں جو اپنی ایمانداری ، دیانتداری ، اعلیٰ ظرف ، اعلیٰ اوصاف کی بنیاد پر پورے خطہ کشمیرکے ماتھے کا جھومر بن کر پورے آب و تاب کے ساتھ سیاسی افق پر جگمگا رہے ہیں آزادکشمیر کی عوام سے بے پناہ پیار کرتے ہیں میرپور کے غیور عوام کی قربانیوں کی جدوجہد ہر فورم پر کرتے آرہے ہیں متاثرین منگلا ڈیم کے جملہ مسائل ، وفاقی حکومت کے سامنے بے شمار مرتبہ شاہ غلام قادر نے دلیری بہادری کے ساتھ اٹھائے ہیں ان کی بہادری جرات کو غیور عوام سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کیخلاف شکست خوردہ عناصر نے جو بازاری زبان استعمال کی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کا نام نہادجعلی صدر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے اپنا نام صدر کے طورپر ظاہر کرتا ہے موصوف کو اپنی دوکان کے ملازم دن میں سو بار آئینہ دکھاتے ہیں تاجروں کی خاک نمائندگی کرینگے نام نہاد جعلی صدر کو تاجروں کا صدر کہنا تاجروں کی توہین ہے علاقائی ازم ، علاقائی تعصب کی ہوا پیدا کر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے آزادکشمیر کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کوئی کسی کا داخلہ بند نہیں کر سکتا اس طرح کی باتیں کرنے والے اپنے دماغ کاعلاج کسی اچھے ڈاکٹر سے کروائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ان کے بیان کو توڑ موڑ کر اخبارات ، سوشل میڈیا پر شکست خوردہ عناصر نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے جاری کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر جب اس سے قبل سپیکر اور مختلف وزارتوں پر فائز تھے تو یہی مفاد پرست ٹولہ جو ان کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں شاہ غلام قادر کی جوتیاں اٹھاتے تھے گولڈ کا کاروبار کرنے سے انسان بڑا آدمی نہیں بنتا بلکہ اچھی سوچ اور اچھے اخلاق سے انسان پہچانا جاتا ہے موصوف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی وقت ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے ۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں ہو گی جن لوگوں نے بغیر تحقیق کیے ان کیخلاف غلط زبان استعمال کی فوری طورپر معافی مانگیں میرپور کو وزارت دینا وقت کا تقاضا ہے شاہ غلام قادر میرپور کو وزارت دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :