گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹائیں میں 3سال سے انگلش کا استاد ہی موجود نہ ہونے سے طلباء پریشان

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:18

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹائیں میں تین سال سے انگلش کا استاد موجود نہیں تین سال قبل انگلش ٹیچر بشارت شاہ ڈیپو ٹیشن پر اسلام آباد بھیجے گئے جن کی جگہ تا حال کوئی استاد حاضر نہیں کیا گیا بچوں کے ورثاء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انگریزی جیسے اہم مضمون کی تعلیم سے نئی نسلء محروم ہے وہ مقابلہ کی پوزیشن میں نہیں ورثاء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے استاد حاضر نہ ہونے کے باوجود تنخواہ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت آزاد کشمیر سے استاد کی تعیناتی اور احتساب بیو رو سے جال سازی سے تنخواہ لینے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔