شاہ غلام قادر کو نیلم کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر ایوان میں بھیجا ‘شاہ غلام قادر کی قیادت میں نیلم کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا ‘شاہ جی کارکنان اور علاقے کی ایک ایک گلی سے بخوبی آگاہ ہیں اورانہیں کسی ڈکٹیشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے

مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور متحرک راہنماء شیخ آصف نسیم کی بات چیت

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور متحرک راہنماء شیخ آصف نسیم نے کہا ہے کہ شاہ غلام قادر کو نیلم کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر ایوان میں بھیجا ہے شاہ غلام قادر کی قیادت میں نیلم کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا شاہ جی اپنے کارکنان اور علاقے کی ایک ایک گلی سے بخوبی آگاہ ہیں اورانہیں کسی ڈکٹیشن کی ہر گز ضرورت نہیں ہے بعض چھاتہ بردار ایفی شی اینسی کی بھونڈی کوشش میں مصروف عمل ہیں اور بعض شرپسند عناصر شاہ غلام قادر کی مقبولیت سے خائف ہو کر من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں یہ عناصر باتوں کو توڑ مروڑ کر ضلعی تعصبات کو ہوا دینا چاہتے ہیں شاہ غلام قادر صرف نیلم ہی نہیں پورے آزاد کشمیر کے لیڈر ہیں رہی بات ریونیو دینے کی تو من گھڑت باتوں کے ذریعے ضلعی تعصب کو ہوا دینے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے وادی نیلم سے نکلنے والے معدنات نیلم اور قیمتی جنگلی لکڑ بھی بڑے ریونیو کا سبب ہے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد سے ملک کی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے اسی تعمیر وترقی سے آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے متاثر ہو کر آزاد کشمیر بھر میں بالعموم اور نیلم میں بالخصوص مسلم لیگ ن اور شاہ غلام قادر کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھر میں بلاتخصیص قوم قبیلہ برادری حقیقی تعمیر وترقی کی خواہاں ہے مسلم لیگ ن نے آزاد خطے میں اقتدار کے حصول کے فوراََ بعد گڈ گورنس ،میرٹ کی بحالی،کرپشن فری سوسائیٹی کے قیام اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترجیعی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن اپنے دور اقتدار میں آزاد خطہ کو تعمیر وترقی کی بلندیوں پر لے جائی گی جس کا ماضی میں خواب ہی دیکھا جا سکتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :