سید اشفاق گیلانی کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترقیاب ہونے پر لیگی راہنماء اسرار ہمدانی کی مبارکباد

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:26

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) ہٹیاں بالا کے فرزند سید اشفاق گیلانی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترقیاب ہونے پر لیگی راہنماء اسرار ہمدانی کی مبارکباد اسرار ہمدانی نے کہا کہ اشفاق گیلانی بہترین ایڈمنسٹریٹر اور پیشہ ورانہ امور میں بہترین مہارت رکھتے ہیں انکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تعینات ہونے سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ اشفاق گیلانی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تعینات ہونا نوزائیدہ ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کیلئے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔