مظفر آباد،سسرال دشمن بن گیا،ازدواجی زندگی برباد،حقیقی سسر نے قاتلانہ حملہ کر کے داماد کو زخمی کر دیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں

پیر 12 ستمبر 2016 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) سسرال دشمن بن گیا،ازدواجی زندگی برباد،حقیقی سسر نے قاتلانہ حملہ کر کے داماد کو زخمی کر دیا۔جان سے مارنے کی دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق راجکوٹ یونین کونسل تلگراں کے رہائشی محمد اسلم ولد محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی تقریباً5سال پہلے(ش)بی بی دختر محمد فرید ساکنہ راجکوٹ سے بخیر خوبی طے پائی اور عرصہ چار سال تک خوش اسلوبی سے ازدواجی زندگی بسر کرتے رہے تھے کے اس کے حقیقی سسر محمد فرید اور بھائیوں نے لالچ خود غرضی اور ذاتی مفادات کی خاطر بلیک میل کرنا شروع کیا اور آخر بلیک میلنگ سے تنگ آکر جب میں نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کیا تو انہوں نے میری بیوی(ش)بی بی کو میری غیر موجودگی زبردستی گھر لے گئے اور میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیا جس میں کلہاڑی کے وار سے مجھے زخمی کر دیا جسکی رپورٹ تھانہ کہوڑی میں درج روائی مگر اثروسوخ کی وجہ سے اور پولیس کی ملی بھگت سے مجھے ہی تھانے بند کروا دیا بعدازاں صلح کر کے رہائی ملی چند روز قبل پھر انہوں نے رات کی تاریکی میں ایک بار پھر میری بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اغواء کر لیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور دباؤ ڈال کر طلاق حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر،آئی جی پی آزاد کشمیر سمیت چیف سیکرٹری اور ایم ایل اے حلقہ ایک کوٹلہ محترمہ نورین عارف سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے میری بیوی کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا جائے اور جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء محمد فرید نے چند روز قبل دیگر بھائیوں کے ہمراہ اپنے بہنوئی محمد ندیم ولد مسکین پر بھی رات کے اندھیرے میں قاتلانہ حملہ کر کے تین تولے سونا اور تین لاکھ روپے نقدی اور ساتھ ہی اپنی بہن کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔مگر علاقہ میں رپورٹ درج کروانے والوں کو ڈرا دھمکا کر جرگہ کے روبرو لانے کی کوشش شروع کر رکھی ہیں۔یہ خاندان اپنی مذموم حرکات کی وجہ سے علاقہ بھر میں مشہور ہے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی شادیاں کروا کر بعدازاں ان کو بلیک میل کرنا وطیرہ بنا لیا ہے یا پھر طلاق دلوا کر رقم ہضم کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :