کشمیری عوام نماز عید ایک ہی وقت پرادا کرکے قومی یکجہتی کا اظہار کریں، مشترکہ قیادت

پیر 12 ستمبر 2016 15:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے عوام الناس باالخصوص نوجوانوں کے مسلسل اصرارپر تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز عید ایک ہی وقت پر صبح 8:30بجے ادا کرکے قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشترکہ آزادی پسند قیادت نے جمعیت الحدیث، مقامی اوقاف کمیٹیوں، دارالعلوموں، درگاہوں اور ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کر کے اتحاد ملّت کا عملی ثبوت دیں۔

آزادی پسندرہنماؤں نے عید کے موقع پر تحریکِ آزادی کے متاثرین، یتیموں، بیواوٴں اور مسکینوں کا خاص خیال رکھنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم بھارت کے جبری قبضے کی وجہ سے جن سنگین حالات سے دوچار ہے، ان کا تقاضا ہے کہ ہم عید کے موقع پر ہر طرح کی لغویات سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :