حکومت کی ترجیحات گڈ گورننس کوصحیح معنوں میں قائم کرنے کیلئے ضلعی افسران قانون وقاعدے کی مکمل پاسداری کریں،انصریعقوب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:26

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) ڈپٹی کمشنرانصریعقوب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات گڈ گورننس کوصحیح معنوں میں قائم کرنے کے لیے ضلعی افسران قانون وقاعدے کی مکمل پاسداری کریں اورمیرٹ کی عملداری کویقینی بنائیں۔ دفاترمیں مالیاتی ڈسپلن کی پابندی کی جائے۔ بغیرحکومتی منظوری سرکاری ملازمین کی اٹیچمنٹ خلاف قواعد ہے۔

جوملازم جہاں تعینات ہے اورجس جگہ سے تنخواہ حاصل کررہاہے اس کو وہاں ہی حاضرکیاجائے ۔ افسران اور ماتحت ملازمین حاضری کویقینی بنائیں اور وقت پردفترآئیں اور اپنے ماتحت ملازمین کو بھی اس کا پابند کریں۔ سرکاری بھرتیوں کے مروجہ قوانین ، قواعدے اور ضابطہ کی پابندی کی جائے۔ پانی، بجلی ، صحت کے متعلقہ محکمے عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سکولز اور کالجز میں نئی تقرریوں پرحکومتی پابندی قائم ہے۔ لہذا محکمہ تعلیم کے متعلق افسران اس پابندی پرعملدرآمد کریں ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغرعلی، ڈی ای او راجہ محمدراشد تراب، ڈی ایف او عمران صادق ملک، ایکسین برقیات راجہ عمرحیات، ایکسین برقیات چکسواری خالد صدیق، ایکسین بلڈنگ انعام الحق، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، ایم ایس نیوسٹی ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمدعظیم رتیال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع محمدرفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امورحیوانات ڈاکٹر محمدزبیرجرال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنعت وتجارت سردار محمدسرفراز خان، ڈویژنل ڈائریکٹر اوقاف مقصود احمد عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حافظ محمدانور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفاق قریشی، ضلع مفتی حافظ نذیر، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالقیوم مغل کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرانصریعقوب نے کہاکہ سرکاری افسران و ملازمین حکومت کا حصہ ہیں حکومتی ترجیحات پورا کرنا ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ جملہ افسران قانون وقاعدے اور ضابطہ کی پاسداری کرتے ہوئے میرٹ کو قائم کریں۔ سرکاری بھرتیوں میں قانون وضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ دفاترمیں مالیاتی ڈسپلن کی پابندی کی جائے ۔ قانون وآئین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کومحاسبہ ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ وہ خود بطور ڈپٹی کمشنروقت کی پابندی کریں گے اور تمام ضلعی افسران کو بھی اس پرسختی سے عملدرآمد کروائیں گے۔ جن محکموں کابراہ راست عوام الناس سے تعلق ہے ان محکموں کے افسران ضلع چھوڑنے سے قبل انھیں اطلاع کریں اور ان کی عدم موجودگی میں سیکنڈ کمانڈ کے بارے میں بھی اطلاع کریں تاکہ جب بھی عوامی شکایات سامنے آئے تو اس کا فوری طورپرازالہ کیاجاسکے۔ انھوں نے جملہ افسران سے کہاکہ وہ ایک ٹیم کاحصہ ہیں جملہ افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری ،دیانتداری اور قانون وقاعدے کے مطابق ہی سرانجام دیں گے اس سے ان کی عزت ونفس بحال رہے گی اور حکومتی رٹ بھی کامیاب رہے گی۔

متعلقہ عنوان :