بیرسٹر سلطان نے سیدجواد گیلانی کو پی ٹی آئی کشمیر ضلع مظفرآباد کا صدر نامزد کر دیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چو ہدری نے سیدجواد گیلانی کو پی ٹی آئی کشمیر ضلع مظفرآباد کا صدر نامزد کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سید جواد گیلانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اعلی صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ماہ کے اندر ضلع مظفر آباد کی سیاسی و تنظیمی امور پر اپنی مفصل رپورٹ مرتب کرکے مرکز سے اس پر تبادلہ خیال کریں۔تاکہ ضلع مظفر آباد کے تنظیمی فقدان کو دور کیا جا سکے اور پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط و منظم کیا جا سکے۔